12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 20:53
عمران کیلئےگیٹ کھلے، لوگوں کیلئےبندتھے؟ پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد...... وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ٹی وی کےمناظرعمران خان کی بدانتظامی کی داستانیں سنارہےہیں، جلسےکےبعدعمران خان کےبھاگنےکیلئےگیٹ کھلےتھےاورلوگوں کیلئےبندتھے؟ بھگدڑکےبعدعمران خان جیسےہی جلسہ گاہ چھوڑکربھاگےپوری دنیانےدیکھا۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان دائیں بائیں دیکھیں سانحہ ملتان کےذمےدارمل جائیں گے، عمران خان نےاسٹیڈیم میں اپنےلیےوی آئی پی گیٹ رکھاتھا، انہوں نے جنازےمیں اس لیےشرکت نہیں کی کہ وی آئی پی جہازنہیں تھا، انہوں نے کارکنان کوعام گیٹوں کی طرف دھکیل دیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان2018کےانتخابات کی تیاری کریں، جاگی ہوئی قوم کوسلانےکی کوشش نہ کریں، ٹی وی فوٹیجزعمران خان کی بھیانک بےحسی کی داستان سانارہی ہیں۔