تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 21:13

اسلام آباد میں دو ماہ دھرنے کے بعد قادری کا فیصل آباد میں جلسہ

جیو نیوز - اسلام آباد...... اسلام آباد میں دو ماہ کے دھرنے کے بعد طاہر القادری آج فیصل آباد میں جلسہ کررہے ہیں،،وہ کچھ دیر بعد جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے، انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد علامہ طاہر القادری آج پہلا جلسہ کررہے ہیں۔ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ہونے والے جلسے میں اس وقت اسٹیج پر علامہ طاہر القادری کے علاوہ ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی اور عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی بھی موجود ہیں۔ علامہ طاہر القادری نے فیصل آباد روانہ ہونے سے پہلے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انقلاب مرحلہ وار آتا ہے، کارکن دھرنا مت چھوڑیں، آج فیصل آباد اور پھر لاہور میں انقلابی جلسہ ہوگا، اس کے بعد انقلاب ضرور آئے گا، کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، پاکستان میں اسٹیٹس کو برقرار نہیں رہے گا، کرپشن کے بُتوں کو گراکر محروموں کو تخت پر بٹھانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.