12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:3
انقلاب حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے، عوام نے جیت لیا، طاہرالقادری
جیو نیوز - فیصل آباد...... عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہے، فیصل آبادکےعوام نےحکومت کےخلاف ریفرنڈم جیت لیا، جلسےنےثابت کردیاکہ عوام دشمن نظام برقرارنہیں رہ سکتا، اب اس ملک میں اسٹیٹس کوبرقرارنہیں رہ سکتا۔ فیصل آباد میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ کمزورطبقات اب انقلاب کےلیےکھڑےہوگئےہیں، کمزورطاقتورکےساتھ لڑنےکوتیارہوگیاہے، اب انقلاب پاکستان کےعوام کافیصلہ بن گیاہے، فیصل آبادکافیصلہ پورےپنجاب کافیصلہ ہے،انقلاب اب آکررہےگا۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست سےاسلام آبادمیں دھرنادیاہواہے، اب پورےپاکستان میں دھرنادیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کےشہداکامقدمہ بھی درج نہیں ہوا، جب ایف آئی آربھی نہ کٹی توانقلاب مارچ اسلام آبادپہنچا،اسلام آبادپہنچنےکےبعدایف آئی آرکٹی،پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ذمےدارہے،وزیراعلیٰ پنجاب پرایف آئی آربھی کٹی لیکن وہ مستعفی نہیں ہوئے، حکومت تونہ گئی لیکن بڑاانقلاب برپاہوگیا، ووٹ کی طاقت سےملک بدل کرغریب کواقتداردلائیں گے۔