12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:33
کنٹرول لائن پرلوگ شہیدہوئے،نوازشریف خاموش ہیں،پرویز الہیٰ
جیو نیوز - فیصل آباد.......سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کے مرکزی رہنماچوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ شہبازشریف اپنے15سال اورمیرے5سال پرمناظرہ کرلیں،لندن میں پاکستانی عوام کی بہتری کیلیےایجنڈےطےہوئےتھے،نوازشریف کوخداکاخوف نہیں ہے، آج بجلی کاکیاحال ہے،انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب فیصل آبادکے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاسب جانتےہیں،نوازشریف اورشہبازشریف نےہمیشہ غلط فیصلہ کیا،ہندوستان کےخلاف بولتےہوئےنوازشریف کوتکلیف ہوتی ہے،کنٹرول لائن پرلوگ شہیدہوئےمگرنوازشریف کےمنہ میں زبان نہیں،فیصل آبادکےلوگوں نےآج صحیح فیصلہ کیاہے،ہماراکسان دنیابھرکےکسانوں میں سب سےزیادہ غریب ہے،فیصل آبادکےبھائیوں سےبھی گلہ کرلوں،مجھےآپ سےگلہ ہے،فیصل آبادکےلیےکارڈیالوجی اسپتال بنایاتاکہ باہرنہ جاناپڑے، لندن پلان کاشوشہ حکومت نےچھوڑاتھا،فیصل آبادکےعوام نےحکومت کےخلاف فیصلہ دےدیا۔