تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 23:53

محسود قبیلے کا آئی ڈی پیز کی باعزت گھروں کو واپسی کا مطالبہ

جیو نیوز - پشاور.......محسود قبیلے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرستان کے جن 90 فیصد علاقوں کو شدت پسندوں سے کلیئر کیا گیا ہے، ان علاقوں کے آئی ڈی پیز کو باعزت طور پر گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی جائے۔ پشاور کے باغ ناران میں محسود قبائل کا جرگہ ہواجس میں محسود قبائل سمیت دیگر اقوام کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ جرگہ سے خطاب میں قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ محسود قوم کو ایک ہفتے میں علاقہ کلیئر کرنےکی یقین دہانی پر وزیرستان چھوڑنے کا کہا گیا تھامگر7 سال گزرنے کے باوجود ان کی واپسی کے بارے میں کوئی بات کرنابھی گورا نہیں کرتا ۔ جرگہ اراکین کا کہنا تھا کہ اگر شمالی و جنوبی وزیرستان کے 90 فیصد علاقے شدت پسندوں سے پاک کیے گیےہیں تو وہاں کے آئی ڈی پیز کو واپس جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟ جرگہ نے نقصانات کے ازالے کے ساتھ جلد باعزت واپسی کا مطالبہ دھراتے ہوئے کہا کہ جائز مطالبات منظور نہ کئے گئے تو وہ بھی اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.