تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:13

بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی اسحاق ڈار

جیو نیوز - واشنگٹن.......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن،، چاہتا ہے لیکن اگربھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے،بھارت سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے،ہم نے کافی جنگیں لڑکےدیکھ لی ہیں،اس سے کسی کافائدہ نہیں ہوا لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے امیدہےکہ معاملےمیں سمجھداری سےکام لیاجائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.