تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:53

حاجیوں 8 گھنٹے تاخیر سے کراچی توپہنچے مگر سامان جدہ میں رہ گیا

جیو نیوز - کراچی.........قومی ائیر لائن کی لاجواب سروس، پرواز پی کے3012 نے حاجیوں کو 8 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی تو پہنچا دیا مگر حاجیوں کاسامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 3012 آٹھ گھنٹےتاخیر کے بعد کراچی پہنچ گئی، تاہم پی آئی اے انتظامیہ حاجیوں کاسامان جدہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑآئی۔ سامان نہ ملنے پر مسافروں نے جناح ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 3012 آٹھ گھنٹے تاخیر کے بعد کراچی پہنچی تو مسافروں کو معلوم ہوا کہ ان کا سامان پی آئی اے انتظامیہ جدہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامہ مسافروں کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی، جس پر مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرشدیداحتجاج کیا اور جلد ازجلد سامان منگوانے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.