13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:42
پشاور:گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
جیو نیوز - پشاور.........پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اسپیشل فورس کے اہل کار کی گاڑی پر کی گئی جس سے اہلکار اور خاتون جاں بحق ہوئے ہیں۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔