13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:2
لائن آف کنٹرول پرکشیدگی،امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ کردیا،پاکستانی سفیر
جیو نیوز - واشنگٹن........پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر امریکا کو تشویش سے آگاہ کیا ہے،معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے جیونیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ کردیا ہے،موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں۔جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت پراقوام متحدہ کو لکھا گیا خط پہنچ گیا ہے، خط میں خطے میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا گیا ہے،اقوام متحدہ کی جانب سے خط کا جواب اسی ہفتے مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرگروپ کو بھی معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے، پاکستان تحقیقات کے لیے تیارہے، خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک کو مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔