13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:13
اکبر بگٹی قتل کیس: سماعت 10نومبر تک ملتوی
جیو نیوز - کوئٹہ........نواب اکبربگٹی قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت میں پرویزمشرف کے دونوں ضامن پیش ہوئے۔ پرویز مشرف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویزمشرف 4ہفتوں کے بیڈ ریسٹ پرہیں، ڈاکٹروں کا 7 رکنی بورڈ ان کا طبی معائنہ کررہا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جمع کرائی جائےجس پر وکیل نے عدالت کو پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے پرویزمشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے نواب اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت 10نومبرتک ملتوی کردی۔