تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:23

پنجاب،خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں بارش ،موسم سرد ہونا شروع

جیو نیوز - اسلام آباد........ پنجاب،خیبر پختونخوا ور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے، جس کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی ہے اور سردیاں لوٹنا شروع ہو گئیں۔ بدھ سے ملک کے بالائی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں 4سے 6جبکہ جنوبی حصوں سندھ، بلوچستان میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ بھکرشہر اورگردونواح میں موسلادھاربارش سے گرمی کم ہوگئی ہے۔ ادھر ضلع ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تیز ہواؤں کے بعد بارش ہوئی جس سے موسم تبدیل ہوگیا اور ہلکی سردی ہوگئی۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم سرما کی آمد آمد ہے۔چمن زیارت سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد سرد ہوائیں چلنی شروع ہو گئی ہیں۔کوئٹہ میں موسم کی تبدیلی کے بعد رات کے اوقات میں اے سی اور پنکھے بند کرکے کمبل کا استعمال شروع کردیا ہے، تاہم بلوچستان کے ساحلی اور میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ اورتربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24سے 36گھنٹوں کے دوران خیبر پختوخوا، اسلام آباد، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.