تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:53

بلز کی عدم ادائیگی: عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

جیو نیوز - اسلام آباد........بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی۔آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ پر 3میٹر لگے ہوئے ہیںجن کے اگست اور ستمبر کے بل جمع نہیں کرائے گئے تھے۔آئیسکو نے عمران کو نوٹس بھجوائے جس کے باوجود عمران خان نے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے۔ آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے مرکزی میٹر کا بل 87ہزار 637روپے ہے جبکہ بنی گالہ میں لگے ٹیوب ویل کے بل کی مد میں 28ہزار 955روپے بقایا تھے۔ عمران خان کی رہائش گاہ پر لگے تیسرے میٹر کا بل 14ہزار 174روپے واجب الادا تھا۔ نوٹس کا مقررہ وقت گزرنے پر تینوں میٹر کاٹ دیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.