13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:3
عمران خان سے متعلق ارسلان افتخارکااسلامی نظریاتی کونسل کو خط
جیو نیوز - اسلام آباد........سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر ) افتخار چوہدری کے فرزند ارسلان افتخار نے عمران خان کے کردار سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیتا وائٹ سے تعلقات رہے اور اس دوران بچی کی ولادت بھی ہوئی تھی۔ خط میں نظریاتی کونسل سے استفسار کیا گیا ہے کہ کیا اس کے بعد بھی عمران خان گنا ہ گار نہیں ہیںؔ؟ کیا عمران خان اب بھی آئین کی شق 62اور 63پر پورا اترتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ طاہر اشرفی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ کونسل کے ایجنڈے پر آیا تو قرآن و سنت کے مطابق رائے دیں گے۔