13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:13
سپریم کورٹ: اے آر وائی کے سی ای اواور اینکر پر فرد جرم عائدکرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد.............. سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عدلیہ مخالف پروگرام کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ 30 اکتوبر کو اے آر وائی چینل کے سی ای او سلمان اقبال اور اینکر پرسن مبشرلقمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ملزمان کے وکیل عرفان قادر نے جواب جمع کرایا کہ ان کے مؤکلین عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، پروگرام میں کوئی توہین نہیں کی گئی۔ اس پر عدالت کا کہنا تھاکہ پروگرام کے ٹرانسکرپٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ توہین عدالت کی گئی۔