تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:23

جس گھر میں سرنگ بنی وہ اہلکار نے 4ماہ قبل بیچا، منظور وسان

جیو نیوز - کراچی............سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل کو توڑنے کیلئے جس گھر میں سرنگ بنائی گئی، اسے پولیس اہلکار نے 4ماہ قبل بیچ دیا تھا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں،تحقیقات کررہے ہیں کہ واقعے میں کون کون ملوث ہے۔ منظور وسان کہا کہ جیل کے اندر سے کسی کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غوثیہ کالونی اور جیل کے درمیان صرف 100فٹ کا فاصلہ ہے، کالونی جیل کیلئے خطرناک ہے کیونکہ غوثیہ کالونی کے گھروں کی دوسری منزل سے جیل کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.