13 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:3
انسپکشن جج کا بینظیرکمپلیکس پرچھاپا ،پانی کی ہزاروں بوتلیں بر آمد
جیو نیوز - تھرپارکر......ریلیف انسپکشن جج میاں فیاض ربانی نے مٹھی میں بینظیرکمپلیکس پرچھاپا مارکر منرل واٹرکی ہزاروں بوتلیں برآمد کر لیں۔ منرل واٹرکی ہزاروں بوتلیں تھر پارکر کے خشک سالی سےمتاثرہ افرادکیلئے بھیجی گئی تھیں۔ریلیف انسپکشن جج میاں فیاض ربانی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہمنرل واٹرسرکاری گودام میں پڑےپڑےجون2014میںزائد المعیادہوچکا،زائد المعیاد ہونے والے پانی کی مقدار 3لاکھ لیٹرسےزائد ہے۔