تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:43

مانسہرہ،بٹگرام،تورغر،لوئر اور اپر کوہستان میں زلزلہ

جیو نیوز - مانسہرہ.........اپر ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ،بٹگرام،تورغر،لوئر اور اپر کوہستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق آج صبح5بجکر54منٹ پراپر ہزارہ اور لوئر شانگلہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.5ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلےکوہ ہندو کش ریجن میں 175کلو میٹر گہرائی میں بتایا گیا ہے۔یاد رہے کہ 8اکتوبر2005ءکو اپر ہزارہ ڈویژن زلزلے سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.