تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:3

امریکی شہر شکاگو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 پاکستانی جاں بحق

جیو نیوز - شکاگو.......امریکی شہر شکاگو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 3پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں پائلٹ ڈاکٹر توصیف الرحمان، ڈاکٹرماریہ اور ان کے شوہر شامل تھے۔ جاں بحق افراد کا تعلق کینساس سے تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ شکاگو کے نواحی علاقے پالوز ہلز میں گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز نے پہلے علاقے کے متعدد چکر لگائے پھر درختوں سے ٹکرایا اور ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث جہاز میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.