14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:13
شاہ محمودنےبجلی کنکشن کاٹنےکےنوٹس پرحکم امتناع حاصل کرلیا
جیو نیوز - ملتان.........شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر بجلی کے 8میٹر لگانے پر میپکو کی جانب سے کنکشن کاٹنے کے نوٹس کے خلاف حکم امتناع حاصل کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے گھر پر لگے بجلی کے میٹرز سرونٹ کوارٹرز اور زائرین کے لئے ہیں۔ میپکو حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ان کے گھر پر لگائے جانے والے 8میٹروں پر 29ستمبر کو نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ وہ زائد میٹر لگوانے کی وجوہات بیان کریں۔ کل 15روز کی مہلت ختم ہونے پر شاہ محمود قریشی نے کنکشن کاٹنے کے نوٹس پر حکم امتناع حاصل کرلیا ہے۔ سول جج نے میپکو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔