14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:43
ملالہ کا نام دنیا کی کم عمر بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل
جیو نیوز - واشنگٹن.........امن کا نوبیل انعام پانے والی ملالہ یوسف زئی کا نام دنیا کی کم عمر بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے۔ فہرست میں امریکی صدر باراک اوباما کی بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ ٹائمز میگزین کی جاری کردہ کم عمر با اثر شخصیات کی سالانہ فہرست میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 17سالہ ملالہ یوسف زئی کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر باراک اوبامہ کی بیٹیوں 16سالہ مالیا اور 13سالہ ساشا جبکہ نیوزی لینڈ کی گلوکارہ7 1سالہ لورڈی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔