تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:3

غازی عبدالرشید قتل کیس ،مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

جیو نیوز - اسلام آباد........اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق پرویزمشرف کو کمر کی تکلیف ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی بھی ملزم کو کمردرد کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ نہیں دیاجاسکتا۔پرویزمشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردوں کا حملہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پرویز مشرف کا یہاں آنا خطرناک ہے لہٰذا سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو لکھا ہے،پہلے ان سے رپورٹ مانگی جائے۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے پرویزمشرف کے وکیل سے کہا کہ آپ نے سیکیورٹی نہیں مانگی بلکہ آپ نے آئی جی کولکھے گئے خط میں تجویزدی کہ عدالت کو سیکیورٹی ٹھیک نہ ہونے کا بتایا جائے،آپ کو چاہیے تھا کہ آپ حاضری سے متعلق سیکورٹی مانگتے،آپ پرویزمشرف کواب بھی صدرہی سمجھتے ہیں جو انہیں سیکیورٹی بریفنگ چاہیے۔ عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 8 نومبرکو عدالت میں پیش ہو نے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.