14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:3
اے آروائی کے مالک سلمان اقبال کے وارنٹ ِ گرفتاری جاری
جیو نیوز - اسلام آباد........جنگ ،جیو گروپ پربے بنیاد الزام تراشی کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے اے آروائی کے مالک سلمان اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق اے آروائی کے مالک سلمان اقبال کے وارنٹ گرفتاری عدم پیشی پرجاری ہوئے ہیں۔عدالتی حکم کے باوجود سلمان اقبال اوراینکر مبشر لقمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔مبشرلقمان نے حاضری سے استثنیٰ کیلئے ایک بار پھرعدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرادیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے فوجداری استغاثہ کی سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور اے آروائی کے مالک سلمان اقبال کو 20 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔