14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:33
پنجاب : 2014ء کے 7ماہ میں ہرسوا گھنٹے بعد ایک شہری قتل
جیو نیوز - لاہور......پنجاب پولیس کےانویسٹی گیشن ونگ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 7ماہ میں ہر سوا گھنٹے بعد ایک شہری قتل ہوا جبکہ مجموعی طورپر 4ہزار 753افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔ مختلف جرائم پر مبنی یہ ہے سال 2014ء کے پہلے سات ماہ کی رپورٹ۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں خواتین سے زیادتی کے 1900واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ193 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 17 ہزار 6 سو 73 گاڑیاں چھینی گئیں یا چوری ہو گئیں۔اسٹریٹ کرائمز کی ایک ہزار 9سو 94وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ڈکیتی کے دوران 192 افراد قتل ہوئے۔ جرائم کی اس بھرمارکے ساتھ پولیس ملازمین کی کارکردگی کچھ ایسی رہی کہ مختلف تھانوں سےزیر حراست 60 ملزمان فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2013ء کے مقابلے میں اس سال پہلے سات مہینوں میں3308 مقدمات کا اضافہ ہوا ہے۔