تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:53

تحقیقاتی کمیٹی نے سانحہ ملتان کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی

جیو نیوز - لاہور.......سانحہ ملتان کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق بھگدڑ کی وجہ بدنظمی، گھٹن، حبس اور نامناسب انتظامات ہیں۔ جلسے میں قائدین کے خطاب کے دوران ہی بھگدڑ مچ چکی تھی۔ جلسے کی انتظامیہ کی غفلت اور لوگوں کی کثیر تعداد حادثے کا سبب بنی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے 100سےزائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے۔ آر پی او اورڈی سی او ملتان کےبھی بیانات قلم بند کیے گئے۔اس کے علاوہ ریسکیو کے اہلکاروں، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کےافسران کےبیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔ کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری ماحولیات ڈاکٹر اقبال چوہان کررہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر شعیب اور ڈی آئی جی علی عامر ملک بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.