تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 15:23

کراچی:پولیس فائرنگ سے جاں بحق شہری کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہری کی نماز جنازہ نیو کراچی ناگن چورنگی کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن سمیت متحدہ کے دیگر رہنماؤں، رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی۔ محمد اسد خان گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طورپر پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نےسندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.