تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 16:24

گلو بٹ کا ڈنڈاانسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش

جیو نیوز - لاہور........سانحہ ماڈل ٹاؤن کےدوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ سےشہرت پانےوالے ملزم گلو بٹ کا ڈنڈاپولیس نےانسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ سینے پر قومی پرچم کا بیج اورہاتھ میں تسبیح کے ساتھ گلوبٹ کی مونچھوں کا تاؤ بھی برابر تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےدوران ڈنڈے مار مار کر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اورمخصوص انداز میں ڈانس کرکےشہرت پانے والا کردارگلوبٹ آج لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوا۔پولیس نےشاہد عزیز عرف گلو بٹ کاوہ ڈنڈابھی عدالت میں پیش کیاجس سےوہ گاڑیوں کو تہس نہس کرتا رہا ہے۔ عدالت نے3پولیس اہلکاروں سمیت 4گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دیتےہوئےمزید سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.