14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:13
آصف زرداری نے بحریہ ٹائون جامع مسجد کا باضابطہ افتتاح کردیا
جیو نیوز - لاہور...... سابق صدر آصف علی زرداری نے بحریہ ٹائون جامع مسجد کا باضابطہ افتتاح کردیا، اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے چیرمین ملک ریاض بھی موجود تھے، بحریہ ٹاؤن مسجد میں 70 ہزار افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اور یہ مسجد ایشیا کی ساتویں بڑی مسجد ہے۔ سابق صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیاکی7ویں بڑی مسجدکی تعمیرقابل ستائش ہے، اتنی خوبصورت مسجدملک اورپاکستانی قوم کےلیےصدقہ جاریہ ہے ۔ بحریہ ٹاؤن کے چیرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہکراچی میں بھی اس طرح کی بڑی مسجدتعمیر کراؤں گا۔