14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:53
حیدرآباد:فائرنگ سے حساس ادارےکاافسر2 بھائیوں سمیت زخمی
جیو نیوز - حیدرآباد...... حیدرآباد میں سینٹرل جیل کےقریب بلدیہ کالونی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے حساس ادارےکاافسر اور اس کے 2بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ہے جہاں افسر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ایس ایس پی پیرفریدجان سرہندی کا کہنا ہے کہ فائرنگ دشمنی کانتیجہ ہےیادہشت گردی،تحقیقات کررہےہیں۔