14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 18:53
لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کو بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلیا
جیو نیوز - لاہور....... لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کو بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلیا۔ بھارتی ہیکرز نے لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر بھارتی پرچم لگادیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر چھوڑے گئے پیغام میں بھارتی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ایسا انہوں نے بلاول بھٹو کے کشمیر کے حوالے سے بیان کےجواب میں کیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پورا کشمیر واپس لے کر رہیں گے۔