14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 19:43
مبصرگروپ کاسیالکوٹ کےقریب ورکنگ بائونڈری کا دورہ
جیو نیوز - سیالکوٹ...... اقوام متحدہ کا مبصرگروپ سیالکوٹ کےقریب ورکنگ بائونڈری کادورہ کررہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مبصرگروپ بھارتی گولہ باری سےمتاثرہ سیالکوٹ کے علاقوں کادورہ کررہاہے، جہاں مبصر گروپ نے بھارتی گولہ باری سےمتاثرہ شہریوں سےملاقات کی ہے۔ مبصر گروپ نے چارواہ، چارپر، پخلیاں سیکٹرکادورہ کیا جبکہ سی ایم ایچ سیالکوٹ کابھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ بائونڈری پربھارتی فائرنگ سے11بےگناہ پاکستانی شہیدہوئے، جبکہ بھارتی فائرنگ سےایک پاکستانی شہری لائن آف کنٹرول پرشہیدہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبرسےبھارتی فورسزنے26مرتبہ لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔