14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:3
سینٹرل جیل حیدرآباد میں سرچ آپریشن جاری
جیو نیوز - حیدرآباد...... سینٹرل جیل کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے بعد سینٹرل جیل حیدرآباد میں بھی سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ سپر نٹنڈنٹ سینٹرل جیل حیدرآباد یونس مسیح کے مطابق سینٹرل جیل حیدرآباد کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران جیل کی تمام بیرکوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اس موقع پرجیل کے باہر اوراندر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کراچی سینٹرل جیل میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے بعد کیا گیا۔