تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:33

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

جیو نیوز - لاہور......ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث موسم سردہوچلا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونےو الی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا ہے ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں صبح بوندا باندی سے موسم خوبصورت ہوا تو گرمی سے بے حال لوگوں نے خوب انجوائے کیا ۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش کے بعد سرد ہوائیں چل رہی ہیں ،،چترال اورسوات میں بارش اوربرفباری جبکہ مانسہرہ میں بارش کے بعد موسم سردہوچلاہے۔ مظفرآباد اور میر پور آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کی مختلف تحصیلوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی ہلکی سردی شروع ہوگئی ہے۔ملک کے بالائی علاقے گلگت بلتستان میں غذر اور استور میں بارش اور پہاڑوں پر برفبار ی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں بارش کا حالیہ سلسلہ ختم ہوجائے گا تاہم آزاد کشمیراورپنجاب میں بدھ کی شام سے موسم صاف ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.