تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:33

دھرنوں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، وزیر اعظم

جیو نیوز - اسلام آباد...... وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے تاہم حکومت ملکی معیشت کی ترقی کا سفر جاری رکھے گی، انہیں پاکستان کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور وہ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی محمود بشیر ورک،محمد خان ڈاہا اور ساجد مہدی سے بات چیت کر رہے تھے، جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ نظام میں موجود خامیوں کو دور کریں گے اور کوتاہیوں پر قابو پایاجائے گا،عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،کسانوں کو مراعات دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بعض ارکان نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں سے متعلق کہا کہ ریاست کے خلاف یہ سازش کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے تاہم وزیر اعظم نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.