14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:33
سیاسی صورت حال میں ڈیڈلاک ابھی موجود ہے ، سراج الحق
جیو نیوز - لاہور....... امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی صورت حال میں ڈیڈلاک ابھی موجود ہے ،پی ٹی آئی اور عوامی تحریک نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا ،حکومت کا رویہ درست نہیں ،آنکھیں اور کان بند کرنے سے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے لاہور ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں نے صدر شفقت چوہان کی قیادت میں منصورہ میں ملاقات کی ، بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت ابھی حالت نزع سےنہیں نکلی،،حکومتی رویہ مڈٹرم الیکشن کی گنجائش پیدا کر رہا ہے۔ سراج الحق کاکہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں اپنی اپنی بقا کی جنگ میں لگی ہوئی ہیں ،،انکا کہنا تھاکہ مودی نے جنگ مسلط کی تو سیاسی اختلافات کے باوجود ایک ساتھ کھڑے ہونگے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ بار شفقت چوہان نے کہا کہ آج پاکستانیت کی بات کرنے کی ضرورت ہے،سیاسی جرگہ جلد ہائیکورٹ بار آ کر عوام کو ملکی سیاسی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔