15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 5:43
تقریریں سن کر سرمایہ کار پاکستان نہیں آئیں گے،آصف زرداری
جیو نیوز - لاہور.......پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے سرحدوں کے دو اطراف دشمن ہیں ،بارڈر پر شیلنگ ہو رہی ہے اس وقت ہم نے کرسیوں کے لیے نہیں پاکستان کے لیے جنگ کرنی ہے۔لاہورمیں پارٹی کے صوبائی صدر میاں منظوروٹو کے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو ہم نے کرسیوں کی جنگ نہیں کرنی پاکستان کو اللہ نے سب کچھ دے رکھا ہے ہمیں صبر کرنا سیکھنا ہوگا ۔ سابق صدر کا کہناتھاکہ بیرون ملک سے لوگ تقریریں سن کر بوریوں میں پیسے بھر کرنہیں لائیں گے، لوگ پالیسیاں دیکھ کر پیسے لاتے ہیں، پیپلزپارٹی اگلی بار کسی بزنس مین کو وزیر خزانہ بنائے گی۔ آصف زرداری کا کہناتھاکہ اُنکے دور میں کئی لوگ ٹی وی چینلز پر گلو بٹ بنے رہے ، اب بھی ٹی وی چینلز میں گلوبٹ جیسی سوچ والے لوگ موجود ہیں ۔