تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 7:23

وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد.......سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت آج ہوگی ،سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کررہا ہے ۔ نا اہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں دروغ گوئی سے کام لیا جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذا انہیں ناابل قرار دیا جائے،اس سے قبل 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں جسٹس جواد خواجہ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں آرمی چیف کا نام بھی آرہا ہے تو کیا آرمی چیف عدلیہ کے سامنے اپنا حلفیہ بیان دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.