تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 9:13

الطاف حسین کوطالبان کی دھمکیاں،رابطہ کمیٹی کابرطانوی وزیراعظم کوخط

جیو نیوز - کراچی.......متحدہ کی رابطہ کمیٹی، حق پرست سینیٹرز ، اور ، ممبران پارلیمنٹ نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، اور دیگر برطانوی حکام کو خطوط ارسال کیے ہیں، خطوط میں الطاف حسین اور دیگر قائدین کو طالبان کی جانب سے دی جانیوالی قتل کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔خطوط میں نے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم ایک لبرل اور، روشن خیال جماعت ہے، جو دہشت گردی کے خلاف ہے اور الطاف حسین نے ہمیشہ ہر فورم پر مذہبی انتہا پسندی اور طالبانائزیشن کے خلاف آوازبلندکی ہے، اسی وجہ سے انتہا پسندعناصر انہیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،خطوط میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک بار پھر قائد تحریک الطاف حسین اور دیگر رہنماوٴںکو طالبان کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جن پر سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، برطانوی وزیرداخلہ اور دیگر برطانوی حکام سے اپیل کی گئی کہ لندن میں الطاف حسین کی حفاظت کے لیے موثر اقدام کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.