تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 10:33

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نااہلی کیس کی سماعت جاری

جیو نیوز - اسلام آباد...... سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جا ری ہے ،سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کررہا ہے ۔سماعت کے آغاز پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ ریسرچ اسٹاف نےتقریرکامتن لینےکی کوشش کی مگرنہیں مل سکی،ہمیں وزیراعظم کی تقریرکا سرکاری متن دیا جائے،جس گوہرنوازسندھو نے کہا کہ اسمبلی سے تقریرکامتن حاصل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے،تاہم ہماری درخواست پرکوئی جواب نہیں آیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کی کارروائی پبلک پراپرٹی ہوتی ہے،سب کو ملنی چاہیے۔اس موقع پر عدالت نے کہا کہ جواسمبلی میں بیان دےوہی تقریرکا متن بھی حاصل کرسکتاہے۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جا ری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.