15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 11:43
وادی تیراہ میں خودکش حملہ ،پانچ افراد جاںبحق،7زخمی
جیو نیوز - خیبرایجنسی.....خیبرایجنسی میں واقع وادی تیراہ کے علاقے پیرمیلہ میں خودکش حملہ میںپانچ افراد جاںبحق ہو گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملے میں 7افراد زخمی بھی ہو ئے ۔خود کش حملے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی کارکنان جاںبحق اور زخمی ہونے والوں کو قریب واقع طبی مرکز منتقل کر رہے ہیں۔