15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:3
آزادکشمیرکی وادی نیلم،لیپہ سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری
جیو نیوز - اسلام آباد......آزادکشمیرکی وادی نیلم،لیپہ سمیت مختلف پہاڑی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہوگیاہے۔آزادکشمیر کے پہاڑی علاقوں وادی نیلم،لیپہ،گریزاورفارورڈکہوٹہ اور دیگر علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیاہے۔مالا کنڈ ڈویژن کے علاقوں چترال ،سوات میں بھی وقفے وقفے سے ہونےوالی برف باری کے بعد سردی بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں غذر اور استور میں بھی پہاڑوں پر برفبار ی جاری ہے۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،راول پنڈی،گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔