تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:13

پولیس مقابلہ ،2 اغوا کار ہلاک بچی بازیاب،2شہری بھی قتل

جیو نیوز - کراچی......کراچی پولیس نے مقابلے میں دو اغوا کاروں کو ہلاک کردیا اور دو سالہ بچی کو بازیاب کرالیا ہے جبکہ علی الصبح فائرنگ میں 2افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لیاری لیاری جنرل اسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 50 سالہ شخص کو نشانہ بنایا۔اورنگی ٹاون مومن آباد میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ادھر کورنگی انڈسڑیل ایریا ندی بند نمبر 5 کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 اغواکار مارے گئے،جن کی شناخت بلال اور انوار الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔اغوا کاروں کے قبضے سے گذشتہ دوپہر اغواکی جانے والی 2 سالہ بچی یمنا کو بازیاب کرلیا گیاہے۔ اغواء کاروں نے بچی کی رہائی کے لئے 5 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں کے 2 ساتھی فرار بھی ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.