15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:24
پی آئی اے کے طیارے میں دھواں بھر گیا
جیو نیوز - کراچی .......پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پرواز میں ٹیک آف کے بعد کاک پٹ میں دھواں بھرگیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 649 میں پیش آیا ۔پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت نیچے اتار لیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں موجود تمام مسافراورعملہ محفوظ ہیں۔