تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 12:43

بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،جلیل عباس

جیو نیوز - واشنگٹن .....پاکستان کےسفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا ہےکہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام فورم سےخطاب میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں، بھارتی جارحیت کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیکریٹری سطح کے مذاکرات کی منسوخی مایوس کن عمل ہے، جبکہ پاکستان بھارت کے ساتھ مفاہمانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے،جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.