15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:13
اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانیکا آج آخری دن
جیو نیوز - اسلام آباد.......اراکین پارلیمنٹ کیلئے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، 253 اراکین پارلیمنٹ نے اب تک اثاثوںکی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق آج اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی،الیکشن کمیشن کے مطابق 1174 اراکین پارلیمنٹ میں سے 253 اراکین نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں،ان ارکان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، طارق فضل چودھری ،غفور حیدری اور اسد عمر سمیت دیگر شامل ہیں ،سینیٹ کے 101 ،قومی اسمبلی کے 282 ،پنجاب اسمبلی کے 256،سندھ اسمبلی کے 135 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے 88 اور بلوچستان اسمبلی کے 56 اراکین اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق آج اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔