تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:23

سویڈن کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سےملاقات

جیو نیوز - لاہور....... وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف سےسویڈن کے سفیر ٹوماس روسینڈرنے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اسکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ فنی تعلیم اور اسکل ڈویلپمنٹ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مفید ہنر سکھایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.