15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:33
کراچی: کھلونابم پھٹنے سے بچہ زخمی ، دوسرا بم ناکارہ بنا دیاگیا
جیو نیوز - کراچی ........ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بچے کے ہاتھ میں بال بم پھٹنے سے بچہ زخمی ہوگیا ، جبکہ دوسرا بم ناکارہ بنادیا گیا۔ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 50 ڈی میں کریکردھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق سڑک پر بچے کو بال بم پڑا ہوا ملا تھا جس کے کھیلنے کے دوران دھماکا ہوا اور بچہ زخمی ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ملنے والے ایک اور بال بم کو ناکارہ بنادیا۔