15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 14:53
وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیزکااسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کو خط
جیو نیوز - اسلام آباد.......وزیراعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کو خط لکھا ہے۔ خط میں سرتاج عزیز نے لکھا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کا معاملہ قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے، بھارتی فورسز نے بلا اشتعال جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے سفارتی سطح پراٹھائے گئے اقدامات سے ایوان کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے خط کا جواب دیا ہے کہ حکومت تحریک پیش کرے تو بحث کرا دی جائے گی۔