تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:44

بنگلوں ،ائرکنڈیشنڈ کنٹینر والوں کے منہ پرغریبوں کی بات جچتی نہیں، وزیراعظم

جیو نیوز - اوچ شریف........وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بات غریبوں کی کرنا اور خود دھرنوں میں، اسلام آباد کے بنگلوں اور ایئرکنڈیشنڈ کنٹینروں میں رہنا، یہ بات کچھ ججتی نہیں، قوم کا درد ہے تو کنٹینر میں نہ بیٹھو، سیلاب زدگان کی خدمت کرو، نیا پاکستان بنانا چاہتے ہو تو جاؤ پہلے نیا خیبر پختونخوا بناؤ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اوچ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کیا، لیکن کچھ دل کی باتیں بھی کیں، ساتھ ہی دھرنے والوں کو بھی پیغام دے دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ بات غریبوں کی کرتے ہیں اور اسلام آباد کے محلوں اور دھرنوں میں بیٹھتے ہیں، قوم کے سامنے جھوٹ بولنا مناسب نہیں، صرف دھرنوں میں نہ بیٹھیں، متاثرین کے پاس بھی آئیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کی ترقی نہیں، صرف نواز شریف کا استعفیٰ چاہتے ہیں، چند ہزار لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیا جاتا،ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اب یہ کھیل نہیں چلے گا۔ وزیر اعظم نے خیبر پختون خوا کی صورتحال پر بھی تنقید کی،کہاکے پی کے کا حال انتہائی خراب ہے،نیاپاکستان بنانے سے پہلے نیا خیبرپختون خوا بنائیں۔ پیغام واضح انداز میں پہنچ جائے،اس لیے وزیر اعظم نے کرکٹ کی زبان میں بھی بات سمجھانے کی کوشش کی، کہا کہ کچھ لوگ چوکے چھکے مارنے کی عمر سے نکل آئے ہیں، انہیں سوچ سمجھ کرچوکے اورچھکے مارنے چاہئیں،کہیں کیچ آؤٹ نہ ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.