تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:44

بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی.......وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر لوگوں کی نقلیں اتارتے ہیں اور سیاست دانوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر عمران خان فوری طور پر معافی مانگیں۔ مزار قائد پر 18اکتوبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ کچھ لوگوں کو پیپلز پارٹی کا عوام کے درمیان رہنا ہضم نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے عمران خان نے عوام کو زندہ لاشیں اور بھیڑ بکریاں کہا، جس کی سخت مزمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدتمیزی کی سیاست کا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کے خلاف نازیبا الطاظ استعمال کرنے پر عمران خان فوری طور پر معافی مانگیں، سیاست میں اختلافات ہو سکتے ہیں مگر بدتمیزی کی سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ لاکھوں لوگ 18اکتوبر کے جلسے میں شرکت کریں گے اور جلسہ گاہ اور سڑکوں پر عوام کا سمندر ہو گا۔ وزیر اطلاعات سندھ نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کا 18اکتوبر کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ،جو یہ ثابت کردے گا کہ پیپلز پارٹی اب بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.