تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 17:54

خیبر ایجنسی میں امن لشکر پر خودکش حملہ، 7رضا کار جاں بحق

جیو نیوز - خیبرایجنسی.......خیبرایجنسی میں امن لشکر کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا جس سے 7 رضاکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش دھماکا خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں کیا گیا۔ حملے کا نشانہ پیرمیلہ کے علاقے میں امن لشکر کے رضاکار تھے۔ دہشت گرد کارروائی میں 5رضاکار موقع پر جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 2رضاکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.